تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 May 2022

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

 اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم جبکہ خیبرپختنخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اوروسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اورموسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔

دیر ،چترال ، سوات ،بونیر،کوہستان،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، باجوڑ، خیبر ،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

The post ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2318422/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو