عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی نمائندگان کی کونسل نے آج قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر پابندی کے مسودے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔
کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے میڈیا آفس نے کہا کہ اسمبلی نے اسرائیلی قبضے کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دیتے ہوئے ایک بل منظور کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق یہ بل بغداد میں ایک عام اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
بل منظوری کے بعد اب عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرنا ایک جرم ہے قانون کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، رکن پارلیمنٹ، تاجر یا عام شہری اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/itfX2oz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box