اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کا دورہ ابھی تک طے نہیں ہوا، البتہ امریکی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے آگے جاکر کام کرسکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ فی الحال دورہ امریکا طے نہیں ہوا لیکن امید ہے مستقبل میں کام کرسکیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور کافی حد تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین جو بھی توڑتا ہے اس کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہوتی ہے اور تحریک انصاف کے صدر،سپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور گورنر نے جو کیا وہ آئین شکنی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے کہا کہ اگر ہم آئین توڑنے کو ہلکا لیں گے تو آگے چل کر بھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھا جائے گا، ایک پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے جو تحقیقات کرے کہ ملک کے خلاف سازش میں کون کون ملوث ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ عمران نیازی کی حکومت گرانے میں وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلکہ بلاول ہاؤس کی سازش تھی، میں تین سال جدوجہد کی اور عمران خان کہتا ہے یہ غیر ملکی سازش ہے جب کہ ہم کہتے ہیں یہ جمہوری سازش ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو واپس آکر پارلیمان میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنا چاہیے لیکن وہ تو ناکام ہونے کے بعد اداروں پر حملے کررہا ہے۔
The post عمران خان ناکام ہونے کے بعد اداروں پر حملے کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2320634/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box