قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مستقل بولنگ کوچ مقرر کر دیے گئے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر گل زمبابوے کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ عمر گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان ٹیم کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔
عمر گل نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 13 سال کی خدمات میں تمام فارمیٹس کے 237 بین الاقوامی کھیلوں میں 427 وکٹیں حاصل کیں۔ 37 سالہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (پی ایس ایل) اور گال گلیڈی ایٹرز (ایل پی ایل میں) کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ ہے۔
گزشتہ ماہ عمر گل کو افغان ٹیم کا نیا بولنگ کوچ اور کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ڈومیسٹک اور مختلف لیگز میں کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے 37 سالہ بولر کا کہنا تھا کہ وہ 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل ہوں گے۔
400 سے زائد انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ تین ہفتوں کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا یہ میعاد مکمل ہونے کے بعد ممکن ہے کہ توسیع کی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ENSejza
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box