متحدہ عرب امارات میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب پلاسٹک کے ماحول دوست تھیلوں کی قیمت وصول کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پابندی ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے عائد کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگز، تھیلوں پر پابندی کا فیصلہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز استعمال کے بعد درست طریقے سے تلف نہ کیے جائیں تو وہ سمندری اور زمینی ماحول کی خرابی کا بڑا سبب بنتے ہیں جس سے آبی حیات اور پرندوں کی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
پابندی کا فیصلہ آنے پر ابوظہبی اور دبئی میں پلاسٹک کے ماحول دوست شاپنگ بیگز کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
شاپنگ سینٹرز کا کہنا ہے کہ یکم جون سے فی شاپنگ بیگ پر نصف درہم وصول کیے جائیں گے۔ ماحول دوست شاپنگ بیگز نصف درہم سے تین درہم تک مہیا ہوں گے۔
دبئی کی بلدیاتی کونسل نے شاپنگ سینٹرز میں پلاسٹک بیگز پر 25 فلس فیس مقرر کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/91FravW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box