تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 31 May 2022

حکومت کی نااہلی، عوام مزید لوڈشیڈنگ کیلئے ہوجائیں تیار

حکومتی نااہلی کے باعث پاکستان کی 3 بڑی پاورکمپنیوں سمیت 16 پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں، جس کے باعث ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 3 بڑی پاور کمپنیوں حبکو، لال پیر اور پاک جین نے تیل کی عدم فراہمی پر اپنے پاور پلانٹس بند کردیے ہیں جبکہ تربیلا، جامشورو اور لاکھڑا پاور پلانٹ بھی بند ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ تیل کی ترسیل میں بدانتظامی کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔

پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی ترسیل بند ہونے سے شارٹ فال مزید بڑھے گا، جس کے باعث پہلے سے جاری لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پہلے ہی 6 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، بجلی کی طلب 25 ہزار500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار 700 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال جاری ہے، شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zvqduA4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو