تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 25 May 2022

لندن میں پی ٹی آئی کا پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ہائی کمیشن میں پٹیشن جمع کرا دی ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پٹیشن میں حماد اظہر، عثمان ڈار اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ذکر موجود ہے۔

پی ٹی آئی لندن کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹیشن برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے، بلا جواز گرفتاریوں سے پُر امن مظاہرین کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مخالف لانگ مارچ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں داخل ہو چکا ہے۔

حسن ابدال پہنچنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نے پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، عوام کا سمندر دیکھیں ہم ڈی چوک آ رہے ہیں۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، پاکستانیوں آپ بھی پہنچیں۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں، ان شاء اللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ڈرا نہیں سکتا اور نہ ہمارے مارچ کا راستہ نہیں روک سکتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WHmiacV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو