تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 15 May 2022

عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، اگرعمران خان باز نہ آیا تو جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑیں گے۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی سازش کا رونا روتا ہے کبھی حکومت جانے کو بیرونی سازش کہتا ہے اور کبھی کہتا ہے جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس (عمران خان) نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران نیازی بزدل کا نام ہے، جو کشمیر کا وکیل تو نہ بنا مگر فرح گوگی کا ترجمان بن گیا‘۔

مزید پڑھیں: رونا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی الٹا ہو گیا مگر ہم پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا، شعبدہ باز عمران خان نے چار سال عوام کا خون چوسا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کی کابینہ نہیں ہے، میری کابینہ ہو نہ تو چینی 70روپے کلو پر لاؤں گا اور پورے پنجاب میں آٹا اور گھی سستا کر دوں گا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران اگر تم باز نہ آئے اور ہمیں جیلوں کے دروازے کھولنے پڑے تو تمہارے لیے وہ بھی کھول دیں گے۔

The post عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2322538/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو