تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 17 May 2022

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد حسنین کا دوسرا بایو مکینک ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی محمد حسنین کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کودرست بنانے کے لیے کوچ عمر رشید نے بہت کام کیا اور ان کے بولنگ ایکشن میں بھی تبدیلی کروائی۔

مزید پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QXMUHp4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو