پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی اہلیہ و اداکارہ عروسہ بلال نے ننھے بیٹے رومان کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں۔
اداکارہ عروسہ بلال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر انسٹاگرام پر ننھے رومان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں بلال قریشی اور عروسہ بیٹے کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں تحائف کے ہمراہ فیملی فوٹو شیئر کی گئی ہے۔
عروسہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رومان کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، ماما کا لاڈلہ ماما کی جان، ماشا اللہ۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ننھے رومان کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں گزشتہ برس 26 مئی میں دوسرے بیٹے رومان کی پیدا ئش ہوئی تھی۔
اس سے قبل بلال قریشی نے رومان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں بلال قریشی چیونگم چبا رہے ہیں اور ان کا ننھا بیٹا بھی انہی کے انداز میں ان کی نقل اتار رہا ہے۔
اداکار پھر بیٹھے سے پوچھتے ہیں کہ چیونگم کھانی ہیں اس پر رومان اثبات میں سر ہلاتا ہوا پھر بابا کی نقل اتارنا شروع کردیتا ہے۔
خیال رہے کہ بلال قریشی اور عروسہ بلال فروری 2015میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/45ylhKr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box