قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی کے کورکمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ استعفوں کے بعد قومی اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسمبلیوں میں جانے کے معاملے پر بعض ارکان کی رائےتقسیم بھی ہوئی۔ دو ارکان نے اسمبلیوں میں واپس جانے کی تجویز دی، علی محمد خان نے قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
چیئرمین عمران خان اور اسد عمر نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مخالفت کی۔ عمران خان نے کہا کہ ہزاروں لوگ اس لئے نہیں نکلے کہ چوروں کےساتھ بیٹھ جاؤں۔
کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں ہر صورت حصہ لے گی کرپٹ سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Bezvt1U
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box