تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 17 June 2022

ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے 34 میں سے 32 نکات کو مکمل کیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا بہت زیادہ خدشہ تھا مگر ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی 32 شرائط کو مکمل کیا۔

عمران خان نے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق دیے جانے والے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف نے 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا پھر جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو ملکی تاریخ کا 34 نکات کا چلینجنگ ایکشن پلان دیا گیا تھا، جس میں سے ہم نے 32 نکات کو مکمل کیا، اس پر فیٹف نے بھی حکومتی اقدامات اور ہمارے سیاسی عزائم کو سراہا تھا‘۔

مزید پڑھیں؛پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، صدرفیٹف

پی ٹی آئی چیئرمین نے فیٹف کی تمام شرائط مکمل ہونے کا سہرا حماد اظہر، ایف اے ٹی ایف رابطہ کمیٹی اور افسران کو دیتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں نے ایکشن پلان کے معاملے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیں؛سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا، آرمی چیف

عمران خان نے مزید لکھا کہ ’ایکشن پلان کے نکات مکمل ہونے کی تصدیق کے لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، مجھے یقین ہے کہ فیٹف ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے مکمل ہوگا‘۔

The post ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے 34 میں سے 32 نکات کو مکمل کیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2337257/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو