کراچی میں جیل روڈ پر سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن کے قریب سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان انٹرویو دینے کے لیے آیا تھا اور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وصی کے نام سے ہوئی، وصی نے ملازمت کے حصول کے لیے چند روز قبل سی وی جمع کرائی تھی اور آج وہ انٹرویو کے لیے آیا ہوا تھا آگ لگنےکے بعد وہ سپر اسٹور کے راستوں کا علم نہ ہونے کے باعث باہر نہیں نکل سکا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر وصی کے بارے میں پتا چلا جس کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا اسےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں صبح 11 بجے سے آگ لگی ہوئی ہے، آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹوں سے جاری ہے اور فائر بریگیڈ کی درجن سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فاٹر دھویں سے بے ہوش ہوگیا جسے ساتھیوں نے عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EvBJtOH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box