تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 June 2022

احمد علی بٹ اور شازیہ منظور کی ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ اور گلوکارہ شازیہ منظور کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکار و میزبان احمد علی بٹ اور گلوکارہ شازیہ منظور کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو مزاحیہ انداز میں رقص کررہے ہیں۔

دونوں فنکار گانے ’سنو سنو بولو بولو، میرا تم پر دل آگیا‘ گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔

مزاحیہ ویڈیو میں شازیہ منظور کہتی ہیں کہ ’سنو سنو‘ پھر احمد علی بٹ بولتے ہیں ’بولو بولو‘ شازیہ کہتی ہیں ’میرا تم پر دل آگیا۔‘

اس کے بعد احمد علی بٹ یہ کہتے ہوئے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں کہ ’معاف کرنا میڈم میں دستیاب نہیں ہوں۔‘

احمد علی اور شازیہ منظور کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’شکر ہے یہ بے چارہ بچ گیا ورنہ ہر ایک کو یہ میڈم گرا دیتی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھنے کے بعد متعدد مسکرانے والی ایموجیز بنائیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wctUBrJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو