تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 16 June 2022

ویڈیو: ریسٹورنٹ میں چھولے کی پلیٹ میں ’چھپکلی‘ نکل آئی

بعض اوقات ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کیا جائے تو اس میں لال بیگ یا چھپکلی گری نظر آتی ہے جسے دیکھ کر گاہک آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ریسٹورنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے پھر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی شہر چندی گڑھ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک ریسٹورنٹ میں ڈاکٹر کے آرڈر کیے گئے کھانے سے چھپکلی نکل آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھپکلی رواں ہفتے چندی گڑھ کے ایک مال میں موجود فوڈ کورٹ سے آرڈر کیے جانے والےکھانے سے نکلی۔

رات 10 بجے ڈاکٹر نے ’چھولے بٹورے‘ منگوائے تاہم چھپکلی نکلنے پر ڈاکٹر نے فوری طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی اور انہوں نے کھانے کے نمونے حاصل کرلیے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حاصل کیے گئے نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا جائے گا جس کی رپورٹ 15 دن کے بعد آئے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pxeNqhr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو