پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گریز کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
سابق وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ سے زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔
LBEs are to be held in 4 divs of Sindh. Despite PPP terrorising our candidates & not following SC orders to devolve authority to local reps under Art 140A, we are taking part in the elections.
I ask people of Sindh to vote for PTI candidates & eliminate the #ZardariMafia— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 25, 2022
خیال رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں 21 ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 14 اضلاع میں 5331 نشستوں پر 21298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں۔ 14 اضلاع میں ووٹرز کی کُل تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار680 ہے۔
14 اضلاع میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CFKEHTI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box