تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 June 2022

نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثہ، دو اداکار ہلاک

میکسیکو میں نیٹ فلکس سیریز ’دی چوزن ون‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں دو اداکار ہلاک جبکہ پروڈکشن ٹیم کے 6 ارکان زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے شہر مولیگی میں اس وقت پیش آیا جب اداکار اور پروڈکشن ٹیم کے ارکان شوٹنگ کے بعد وین میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران گاڑی حادثے کے سبب روڈ سے اتر گئی اور قلابازیاں کھا کر تباہ ہوگئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکاروں کی شناخت ریمنڈو اور جون فرانسسکو کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پروڈکشن کمپنی کی جانب سے حادثے کے سبب سیریز کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9SMbQLZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو