تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 June 2022

"مجھے چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیک ہورہے ہیں”

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے عمر بتانے والی کنزہ نامی مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "صنف آہن” میں ایل سی مہ جبین کا کردار نبھانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے عمر بتانے پر مداح کو دلچسپ جواب دیا۔

کنزہ نامی مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کبریٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شخص 13 دنوں کے بعد 29 سال کا ہونے جارہا ہے؟

اداکارہ کبریٰ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "برائے مہربانی مجھے یاد نہ دلائیں، پہلے ہی یہ سوچ کر مجھے چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیک ہورہے ہیں۔”

واضح رہے کہ کبریٰ خان 16 جون 2022 کو 29 سال کی ہوجائیں گی جس پر اداکارہ کو ان کی مداح نے عمر یاد دلائی تھی۔

کبریٰ خان بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر مداح بھی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایک مداح نے کبریٰ سے کہا تھا کہ آپ گوہر رشید سے شادی نہیں کرنا اس پر کبریٰ نے وضاحت دی تھی کہ ہم صرف بہت اچھے دوست ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M5ESF08
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو