کراچی: ڈیفنس گرڈ اور عزیز آباد گرڈ پر 28 جون، بروز منگل کے- الیکٹرک ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کرے گی جس کے باعث ڈیفنس گرڈ سے منسلک علاقوں میں صبح 9 سے دوپہر 2 بجے، جب کہ عزیز آباد گرڈ منسلک علاقوں میں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جاسکتی ہے۔
بجلی کی تنصیبات کی مرمت اور دیکھ بھال ایک ضروری امر ہے جسے مون سون کی بارشوں سے پہلے بروقت کرنا لازمی ہے، اسے موخر نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق یہ ترقیاتی کام ہمارے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر کرنے کے لیے ضروری ہے جس میں تاخیر نہیں کی جا سکتی ہے اور مون سون کی آمد سے پہلے اس کام کو سرانجام دینا ضروری ہے۔
ترجمانے کے مطابق مینٹننس شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس رجسٹرڈ صارفین کو دی جاتی ہے۔ شٹ ڈاؤن کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ صارفین سے بجلی کی اس عارضی بندش کے باعث پیش آنے والی تکلیف کے لیے پیشگی معذرت خواہ ہیں۔ صارفین بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مطلع رہنے کے لیے خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں اپنے 13 ہندسوں پر مشتمل کنزیومر نمبر جو کہ ماہانہ بل کے دائیں جانب اوپر کی جانب درج ہوتا ہے، 8119 پر REG لکھ کر اسپیس کے بعد درج کر کے ارسال کرنا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک شہر کے مفاد میں اپنے نیٹ ورک اور بجلی کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ صارفین کے ا ی سے 24گھنٹے کسی بھی وقت کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور کے الیکٹرک کے واٹس اَیپ سیلف سروس پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ungsw8S
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box