سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیرالاسلام نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی، جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر میں کیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ظہیر الاسلام نے پی ٹی آئی امیدوار کیلئے باقائدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہونا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RUpd5Em
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box