ایتھنز: یونان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں پیٹرول چوری کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو نشر کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں، ایسے میں یونان کے سرکاری نشریاتی ادارے پر پیٹرول چوری کرنے کا بتانے کی ویڈیو نشر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یونانی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر ایک مارننگ نیوز پروگرام میں بتا رہے ہیں کہ گاڑی سے تیل نکالنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے اور اس کے لیے آپ کو کسی خاص پائپ کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک عام پائپ سے گاڑی سے پیٹرول نکالنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو ‘چرایا’ جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد ناظرین کی جانب سے سرکاری ٹی وی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صار ف نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کا دماغ درست ہے؟ آپ لوگوں کو پٹرول چوری کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں؟۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اب یہ ٹی وی سٹیشن تالے کھولنے اور لوگوں کے پرس چوری کرنے کے طریقوں پر بھی سبق دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ شہری نے رکشہ، موٹر سائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دلوا دیا
خیال رہے کہ یونان فی لیٹر پیٹرول کے حوالے سے دنیا کے 10 مہنگے ترین ممالک میں شامل ہے، ایتھنز میں اوسطاً 2.50 ڈالر فی لیٹر سے زیادہ ہے اور قریبی جزیروں پر پٹرول کی قیمت 2.50 یورو سے زیادہ ہے۔
Πως να κλέψετε βενζίνη με 2 απλούς και κατανοητούς τρόπους
by ΕΡΤ pic.twitter.com/nJtDfAVPXn— Ιερώνυμος boss (@JeronymoBoss2) June 22, 2022
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8VcTadC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box