تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 June 2022

‘سمجھ رہے تھے ہماری حکومت جون تک رہےگی’

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ہم توسمجھ رہےتھےہماری حکومت جون تک جاری رہےگی ہم آخری لمحےتک سمجھتےرہےتھےکہ ہماری حکومت رہ جائےگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ہم نےسبسڈی کا اعلان کیا تو اس وقت عدم اعتمادتحریک پیش ہوئی تھی؟ ہم توسمجھ رہےتھے ہماری حکومت جون تک جاری رہےگی کیا ہم معاشی بارودی سرنگیں اپنےلیے لگا رہے تھے۔

اسدعمر نے کہا کہ کیا ہمیں پتہ تھاہماری حکومت نہیں ہوگی اس لیے بارودی سرنگیں لگا رہے ہیں ہم آخری لمحےتک سمجھتے رہے تھے کہ ہماری حکومت رہ جائےگی ہم نےمختلف طریقوں سے سبسڈی جاری رکھی ہم نےحکومتی اخراجات کم کرکےعوام کیلئےسبسڈی جاری رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین تفصیل سے بتا چکے ہیں کس طرح 460 ارب سبسڈی دینی تھی ہم تو آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت چلاتے رہے آئی ایم ایف کےہوتےہوئےمعیشت کی گروتھ 6 فیصد تک رہی ہم نے ساڑھے 3 سال گزار دیئے ایسا کیا ہو گیا کہ 2ماہ میں معیشت گرگئی ساڑھے 3سال زرمبادلہ ذخائر میں 35 فیصدکا اضافہ ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kT4HPmL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو