تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 23 June 2022

شان مسعود بھارت کیخلاف کپتانی کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل تیاری کیلئے بھارتی ٹیم ڈربی شائر کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا، جس کے دوران شان مسعود ڈربی شائر کی کپتانی کریں گے۔

خیال رہے کہ شان مسعود انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محض 10 اننگز میں 45.75 کی اوسط سے 366 ​​رنز بنائے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود نے کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ کسے دے دیا

بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران گزشتہ برس کرونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز 7، 9 اور 11 جولائی کو کھیلی جائے گی جبکہ ون ڈے میچز 12، 14 اور 17 جولائی کو شیڈول ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PtlfhsU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو