تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 July 2022

بھارتی وزیراعظم اور روسی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے 2021 میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

نریندر مودی اور پیوٹن نے زرعی اجناس، کھادوں اور فارما مصنوعات میں دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی توانائی اور خوراک کی منڈیوں سمیت عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

بھارتی وزیر اعظم نے یوکرین کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ مؤقف کو دہرایا۔

رابطے میں عالمی اور دوطرفہ امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو ڈر کی وجہ سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتے، ہمارے دنیا میں بہت سے اتحادی ہیں جو روس کی طرح سوچتے ہیں لیکن ان میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو بلند آواز میں اپنی بات کہنے میں محتاط رہتے ہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ ماضی کا بوجھ اور سچائی کا سامنا کرنے کی خواہش لامحالہ مغرب کی جانب سے مزید غلط تصورات ہی جارحانہ اقدامات کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lMx65n9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو