خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔
پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا اور پھر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا۔
بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
The post چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2343939/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box