تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 9 July 2022

اسلام آباد آفس کے باہر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا تشدد

اسلام آ باد: اسلام آباد میں دفتر کے باہر سینئیر صحافی اوراینکر پرسن سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے تشدد بنایا ہے۔ 

رپوٹس کے مطابق سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے دفتر سے نکلتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔ سمیع ابراہیم کے مطابق حملہ آورں نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی۔

سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ دفتر سے نکل کرگاڑی کے پاس گیا تو پہلے سے دو تین لوگ موجود تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی تھا،خواجہ سرا آیا اور کہا کہ کچھ خیرات دے دو، پیسے دیے تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر حملہ کر دیا، دو اورلوگ بھی آگئے اور کہا کہ تم نے گالیاں دی ہیں، پیچھے دیکھا تو ایک اور بندہ بھی تھا۔

سنئیر صحافی کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر تھا کہ یہ کہیں مجھے گاڑی میں نہ لے جائیں،شکر ہے میں دفتر کے نیچے ہی تھا تو ہاتھ چھڑا کر واپس دفتر میں چلا گیا۔

پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی طرف سے واقعے کے متعلق سمیع ابراہیم کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے، پولیس کا کہنا ے کے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

The post اسلام آباد آفس کے باہر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2346654/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو