تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 28 July 2022

"مجھے اس نے کاٹا”، متاثرہ شخص نے سانپ ڈاکٹر کی میز پررکھ دیا

سانپ کے ڈسے شخص نے اسپتال میں عملے کی ڈوریں لگوادی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

بھارت میں آئے روز سانپ کے کاٹے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں، مگر آج جو خبر ہم اپنے قارئین تک پہنچانے جارہے ہیں، اسے پڑھ کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے۔

واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع امان کا ہے، جہاں سریندر نامی کسان کو کھیت میں کام کرنے کے دوران سانپ نے پاؤں پر ڈس لیا،سانپ کے ڈسنے سے وہ خوف زدہ نہیں ہوا اور اسے پکڑ کر گھر لے آیا۔

بعد ازاں علاج کی غرض سے وہ اسپتال گیا ، جہاں اس نے ڈسنے والے سانپ کو ڈاکٹر کی میز پرنکال کر رکھ دیا، یہ منظر دیکھ کر اسپتال عملے نے ڈور لگادی اور وہاں آئے مریضوں میں افراتفری پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ گالف کی بالز کو انڈے سمجھ کر نگل گیا

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سریندر نے سانپ کو واپس تھیلے میں ڈال دیا، اس نے نہایت معصومیت کے ساتھ اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانپ کو یہاں لانے کا مقصد یہ تھا کہ ڈاکٹرز اس سانپ کی شناخت کے بعد میرا علاج کریں گے، میرے اس اقدام کا مقصد کسی کو ڈرانا ہرگز نہ تھا۔

کسان نے بتایا کہ مجھے شک تھا کہ یہ سانپ زہریلا نہیں ہے، اس لئے اسے تھیلے میں ڈال کر اسپتال لے آیا، ایمرجنس میں ڈاکٹرز نے پوچھا کہ سانپ کون سا تھا؟جس پر میں نے اسے تھیلے سے نکال کر میز پر رکھ دیا تھا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سریندر کو فوری طور ایڈمٹ کرلیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UDAItZh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو