چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت بنتے ہی عوام کی بہبود کے لیے بڑے اعلانات کر دیے۔
ملک بھر کے عوام سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور راشن پروگرام بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام غربت کےخاتمےکیلئے ہی شروع کیےتھےلیکن امپورٹڈ حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور احساس پروگرامز کو روک دیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت آئی ہے اب ہیلتھ کارڈاحساس پروگرام بحال کریں گے راشن پروگرام بھی پنجاب میں شروع کرنےجا رہے ہیں راشن پروگرام کےذریعےتیل، گھی، چینی وغیرہ کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔
چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم کومبارکباد دیتاہوں ،ہمیں ہرانے کا ہرحربہ استعمال کیاگیا لیکن ناکام رہے، ضمنی الیکشن میں جس طرح لوگ نکلے اس عمل نے ثابت کردکھایا کہ عوام ایک قوم بن رہی ہے اور میں انہیں پہلی مرتبہ قوم بنتےدیکھ رہاہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QhqoNJD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box