تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 7 July 2022

کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے دھوراجی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت پر خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے نوجوان کی ہلاکت پر وضاحتی بیان میں کہا کہ جائے حادثہ کے نزدیک کے الیکٹرک کی کوئی ٹوٹی تار یا کھمبا موجود نہیں ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ فٹ پاتھ پر لگے سٹریٹ لائٹ پول سے پیش آیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کی تنصیب، مرمت اور دیکھ بھال کی ذمےدار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آج شام دھوراجی میں کرنٹ لگنے سے موٹرسائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AMZNyRk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو