پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز بغیر ٹوٹی والا لوٹا ہے، یہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں شہباز گل نے مریم نواز کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فجر کی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ہیں جبکہ عمران خان کا دن دوپہر 12 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوتا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ فجر کے وقت تو مرغا بھی اٹھتا ہے کیوں کہ اسے اذان دینی ہوتی ہے، شہباز شریف چھوٹے پردے کا کھلاڑی تھا، انہیں ہینڈلرز نے بڑے پردے پر لاکر ذبح کر دیا، آپ اہل ہیں تو بتانا نہیں پڑتا کہ کتنے بجے اٹھتے ہیں بلکہ آپ کا کام بولتا۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کو گیس نہیں مل رہی اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، شہباز شریف کے جلدی اٹھنے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ جتنا جلدی اٹھتے ہیں اتنی تباہی ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے متعلق شہباز گل نے کہا کہ حمزہ شہباز تو بغیر ٹوٹی والا لوٹا ہے یہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0Sd6ahY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box