کراچی: حکومتِ پاکستان نے میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 30 جون 2022 تک منظور شدہ درخواستوں پر قرضوں کے اجراء کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سرکلر جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے تمام کسٹمرز جنہوں نے اسکیم کی شرائط اور قانونی تقاضے پورے کیے ہوں انہیں قرضہ کی رقم جاری کی جائے۔
مرکزی بینک کی طرف سے پراپرٹی کی خریداری یا تعمیر کے طے شدہ ایگری منٹ، ٹوکن اور ایڈوانس کی ادائیگی کرنے والے کسٹمرز کو بھی قرضے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت پاکستان اسکیم پر نظر ثانی کے بعد نئی شرائط و ضوابط جاری کرے گی ۔اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے تحت قرضوں پر بینکنگ اسپریڈ کی شرح بھی کائبور پلس 400 بیسس پوائنٹس سے کم کرکے 250 بیسس پوائنٹس مقرر کردی ہے۔
The post حکومت نے 30 جون تک ہاؤسنگ اسکیم کے لیے دی جانے والی درخواستوں کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2355533/6
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box