سوات: سوات میں سیلابی صورت حال کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزک کے مطابق سوات ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالجز 29 اگست سے 5 سمبر تک بند رہیں گے،اس سے قبل انتظامیہ نے دو دن کیلئے اسکولوں کو بند کیا تھا۔
دوسری جانب ڈی آئی خان میں بھی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے سیلاب اور بارشوں کی صورت حال کے پیش نظر 31 اگست تک سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
The post سوات میں سیلابی صورت حال کے باعث تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2364903/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box