تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 August 2022

لطیف کھوسہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

لسبیلہ: سینئر پاکستانی اداکار لطیف کھوسہ نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ہوں اور یہاں یہ صورت حال ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے میں ہائی وے کے بعد کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چھوٹی رابطہ سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں، یہاں کے لوگوں کی زندگی اس وقت بہت زیادہ مشکل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف لسبیلہ کی صورت حال ہے جبکہ دیگر علاقے کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔

ویڈیو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں آپ دیگر کام کرتے ہیں خدا کے لیے ان علاقوں میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے آئیں، ان کی زندگی کو آسان بنائیں، اللہ پاک آپ لوگوں کو اس کا اجر دے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Odkw05o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو