تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 18 August 2022

چین میں ٹیچر کی ’بوہے باریاں‘ گانے کی ویڈیو وائرل

بیجنگ: چینی ٹیچر کی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’بوہے باریاں‘ گنگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر
معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔

چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں یادگار گانا ‘بوہے باریاں’ گا رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jEiyAl3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو