رائے ونڈ: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نے اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
The post دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2356371/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box