بھارت میں سرکاری ملازم نے ناراض بیوی کو میکے سے لانے کے لیے چھٹی کی درخواست دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کانپور میں شمشاد احمد نامی سرکاری ملازم نے ناراض بیوی کو میکے سے لانے کے لیے چھٹی کی درخواست لکھی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
ملازم نے درخواست میں لکھا کہ ’اپنی بیوی سے صلاح کرکے اسے گھر واپس لانا چاہتا ہوں اس لیے مجھے فوری تین دن کی چھٹی دی جائے۔‘
'लीव एप्लीकेशन'
रूठी पत्नी को मायके से लाने के लिए 'सरकारी बाबू' ने मांगी छुट्टी…#LEAVEAPPLICATION #applications #WIFE #LOVE pic.twitter.com/faXE9jLylB
— Shalini Singh (@shalinisengar23) August 4, 2022
شمشاد احمد نامی ملازم نے لکھا کہ ’میں پریشان ہوں مجھے اپنی بیوی کے گاؤں جانا ہے اور اسے واپس لانا ہے براہ کرم میری چھٹی کی درخواست قبول کرلی جائے۔‘
خوش قسمتی سے شمشاد احمد کی درخواست منظور ہوئی اور اسے چھٹیاں دے دی گئیں لیکن ان کی درخواست وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ششماد احمد کی بیوی جھگڑے کے بعد بچوں کو لے کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس درخواست پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’یوپی کی بات ہی کچھ اور ہے۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZCpt6mg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box