تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 4 August 2022

پی ٹی آئی رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ غیر متعلقہ شخص کو جمع کرائی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا اور نہ ہی ادارے کے کسی متعلقہ شخص نے یہ وصول کیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال نامی شخص کو سکندر سلطان کے خلاف جو چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا وہ ادارے کا ملازم نہیں اور نہ ہی اس نام کا کوئی شخص ای سی پی میں ملازمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ؛ پی ٹی آئی نے یادداشت ای سی پی میں جمع کرادی

ترجمان نے چارٹر آف ڈیمانڈ وصول کرنے والے شخص کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اُس شخص کے بارے میں جانتا ہے اور نہ ہی کوئی معلومات ہے۔

The post پی ٹی آئی رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ غیر متعلقہ شخص کو جمع کرائی، الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2356337/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو