تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 24 August 2022

خلع لینے پر سابق شوہر نے خاتون کو سرعام انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں سفاک شوہر نے طلاق لینے پر بیوی کو سرعام انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے منڈی احمد آباد میں خاتون نے گھریلو رنجش اور شوہر کے رویے پر عدالت میں خلع کے لیے درخواست دائر کی۔

عدالت نے صفائی نہ پیش کرنے پر خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا اور پھر خاتون قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئیں۔

طلاق ہونے کے معاملے پر سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو بیچ چوراہے پر روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پر گھسیٹا جس کی وجہ سے خاتون کے کپڑے بھی پھٹے۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا مگر تھانے والوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، بعد ازاں ایکسپریس نیوز کی خبر پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

The post خلع لینے پر سابق شوہر نے خاتون کو سرعام انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2363606/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو