تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 15 August 2022

اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کے موقع پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سختی سے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں گزشتہ روز غیرملکی خواتین سیاح کو ہراساں کیا گیا جس کا آئی جی نے نوٹس لیا اور اب واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لے لی گئیں، تمام ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے، یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

The post اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2360080/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو