تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 20 September 2022

ملک میں کورونا کے مزید 52کیسز رپورٹ، 73 مریضوں کی حالت تشویشناک

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 73 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52  افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

The post ملک میں کورونا کے مزید 52کیسز رپورٹ، 73 مریضوں کی حالت تشویشناک appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2375438/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو