قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں بیٹنگ میں بڑی شراکت نہیں بنا سکے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاور پلے میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی لیکن آخری 10اوورز میں مومنٹم انگلینڈ کی طرف چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بڑی شراکت نہیں بنا سکے بلےبازوں کو ذمہ داری لینا ہو گی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم اسٹرائیک پر کام کررہے ہیں اور بابر اعظم اور میں وکٹ پر موجود ہوتے ہیں تو مڈل آرڈر کو زیادہ موقع نہیں ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں آگے ورلڈ کپ ہے مڈل آرڈر بھی پرفارم کرتا دکھائی دے گا۔
محمد رضوان نے کہا کہ ’کچھ چیزیں ہمارے لیے مشکل ہیں لیکن مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی اچھا کھلاڑی مل سکے۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ny5vbai
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box