تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 September 2022

امریکی کانگریس میں بھی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی گونج

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی داستان امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی رکن شیلا جیکسن لی نے تصاویر کے ساتھ تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کانگریس میں بھی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی داستان پہنچ گئی ہے اور رکن کانگریس نے شرکا کو تصاویر کی مدد سے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔

شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں، فضائی سروے میں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھا ہے، یہ ایسی تباہی ہے جو پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

خاتون رکن کانگریس نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان میں ایسی بارش ہوئی جس سے ہر طرف سیلاب ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین و بچے پلوں پر بغیر خوراک کے بیٹھے ہوئے ہیں، امریکا سب سے پہلے متاثرین کی مدد کو پہنچا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی گزشتہ دنوں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سیلاب زدگان کے لیے مزید 20 ملین ڈالر امداد اور خیمے فراہم کرے گا

اس دورے سے واپسی پر ہیوسٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیلا نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امریکا مزید 20 ملین ڈالرز کی امداد اور 3 لاکھ خیمے فراہم کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KMDkUpE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو