الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔
این اے 24 چارسدہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تنبیہ کے باوجود وزیراعلیٰ محمود خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، عمران خان کو بطور امیدوار، وزیراعلیٰ کے پی، وزیر قانون فضل شکور اور مشیر معدنیات عارف کو نوٹس جاری کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر چارسدہ نے انہیں 20 ستمبر کو طلب کرلیا۔ ڈی ایم او نے کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آرہا۔ انہوں نے نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کر دی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OKJMrZg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box