تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 September 2022

عمان کے سمندر سے نئی قسم کی مچھلی دریافت

عمان کے سمندر سے نئی قسم کی مچھلی دریافت ہوئی ہے جسے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فشریز ریسرچ کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت زراعت، ماہی پروری اور آبی و سائل کا کہنا ہے کہ ایک مچھیرے نے میربت کے ساحل سے دور دھوفر کے مقام سے مچھلی پکڑی۔

وزارت کے مطابق مچھیرے نے اسے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فشریز ریسرچ کے حوالے کر دیا، یہ سائنسی ریکارڈ اور عمان کی حیاتیاتی تنوع میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

مچھلی کی لمبائی دو میٹر سے زیادہ ہے اور یہ دنیا بھر کے معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ وزارت نے تعاون کرنے پر عمان فشرمین ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

وزارت نے کہا کہ تمام ماہی گیر مچھلی کی کسی بھی نئی نسل کے بارے میں علم ہونے پر اطلاع دیں۔ ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ اس مچھلی کا گوشت کھانے سے ڈائریا ہو سکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Jks5uFz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو