نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں گندم کی کاشت کے لیے زمین تیار نہیں اور کسانوں کو کھاد کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گلوبل کمیونی کیشنز کی انڈر سیکریٹری جنرل ملیسا فلیمنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملیسا فلیمنگ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، موسمیاتی تغیر کے باعث پاکستان بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے تباہی موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین بے پناہ مشکلات میں ہیں، ہمیں مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی ہے، ہم سب کو یہ محسوس کرنا ہے کہ پاکستان کس قدر مشکل حالات میں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس دکھی انسانیت کی آواز ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی کاشت کے لیے زمین تیار نہیں اور کسانوں کو کھاد کی ضرورت ہے، انتونیوگوتریس دکھی انسانیت کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں، امریکا، ایران اور ترکی سمیت مختلف ملکوں کے سربراہان نے متاچرین کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4QJ3CA6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box