تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 21 September 2022

کراچی: سفاک ملزمان نے بچی کو زیادتی کے بعد پھانسی دے دی

کراچی: شہر قائد میں حوا کی ایک اور بیٹی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارہ سالہ بچی کی گھر سے پھندہ لگی لاش ملی تھی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بچی کو اس کے گھر میں ہی پھندہ لگا کر قتل کیا گیا، واقعے کے وقت بڑی بہن اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ باہر گئی تو یہ واقعہ رونما ہوا۔

پولیس کے مطابق بچی کےوالد دفترسےگھرپہنچےتو کسی نے دروازہ نہیں کھولا، والد پڑوسی کے گھر سے کود کر اپنے گھر میں داخل ہوا تو بچی کی پھندہ لگی لاش پڑی تھی، فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ معذور بچی سے مبینہ زیادتی

پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،پولیس سرجن کے مطابق بچی کےگلےپرتشدد کےنشانات پائےگئےہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VjFuXhI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو