تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 25 September 2022

گھر خالی کرانے کیلیے منشیات فروش کا خاتون پر تشدد

کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں گھر خالی کرانے کے لیے منشیات فروشوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق علاقے کے منشیات فروشوں نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا، متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کرتا ہے، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرمنلز کو کرائے پر اسلحہ بھی دیا کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گھر خالی کرانے آنے والے اسٹیٹ آفیس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب نے بیوہ خاتون سے بدسلو کی کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو۔

محمد ایوب ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے پہنچے تو بیوہ خاتون نے سرکاری افسر کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔ خاتون نے افسر کے سامنے التجا کی کہ میں بیوہ ہوں، میرا سامان مت پھینکیں۔

اس پر محمد ایوب نے انتہائی ناروا رویہ اپناتے ہوئے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، گھر بنالو۔

بیوہ خاتون کے ساتھ غیر مناسب لہجہ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر علاقہ مکینوں متشعل ہوگئے۔ بعد ازاں محمد ایوب کی خاتون سے کی گئی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FpGvhem
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو