وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب بھی نیویارک پہنچی ہیں۔ ان کا قیام نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں ہوگا۔
وزیراعظم کے امریکا پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود اور نیویارک کی قونصلر جنرل عائشہ علی نے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبرکو اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی سے خطا ب کریں گے اس کے علاوہ وہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران فرانس اور ترکیہ کے صدور، چین کے وزیر خارجہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم مالیاتی اداروں کے سربراہوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی بل گیٹس سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں، لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق
شہباز شریف نے اپنے دورہ لندن کے دوران سابق برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی تھیں جب کہ اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کرکے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W38z2Xf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box