تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 15 September 2022

’تم سے کب محبت ہوگئی پتا ہی نہیں چلا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا اور حمزہ کی تلخی ختم نہ ہوسکی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 39 ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’حمزہ کہتے ہیں تم سے ہمدردی تھی ہالا نکاح ہوگیا ہمارے بیچ خون کا رشتہ تھا اس میں کب محبت ہوگئی پتا ہی نہیں چلا۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’خود سے کبھی پوچھا ہی نہیں کہ مجھے تم سے کتنی محبت ہے اور کتنی عجیب بات ہے مجھے خرم سے پتا چلا کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں۔‘

ہالا کہتی ہیں کہ ’خرم نے تمہیں بتایا تمہارے دل نے میرے لیے گواہی نہیں دی۔‘

حمزہ کہتے ہیں کہ ’میرے اور تمہارے بیچ میں کچھ خرابی باقی ہے، ہالا بولتی ہیں کہ ’ہمارے بیچ میں خرابی بہت سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے۔‘

ہالا حمزہ سے کہتی ہیں کہ جب کل راہ بدلنا طے ہے ہی تو آج کیوں نہیں۔‘

کیا حمزہ اور ہالا راہیں جدا کرلیں گے؟ یا پھر دونوں کی تلخیاں ختم ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہمسفر‘ ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tUD61Wj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو