وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر سائنس، اسٹیم (STEAM) اور انٹرپرینیورشپ کی تعلیم کے خصوصی پروگرام کا افتتاح کردیا۔
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جہاں نجی سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے 100 “ٹیکنالوجی فیلوز” کو تربیت دی جائے گی، پورے جی بی کے 200 سرکاری اسکولوں میں یہ کورسز پڑھائے جائیں گے۔
مذکورہ یہ پروگرام Rupani Foundation ، Learn O Bots، Rupani Academy اور GBee Techhive کی قیادت میں ایک مشترکہ منصوبے کے ذریعے چلایا جائے گا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ پروگرام پاکستان کے پبلک سیکٹر ایجوکیشن میں اسٹیم انقلاب کا آغاز ہوگا، اس پروگرام کے ذریعے گریڈ 6 سے 8 تک کے طلبہ کو درج ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی۔
کمپیوٹر سائنس: ایس این سی کے مطابق مختلف ایس ایل اوز کم از کم معیارات ہوں گے، ان ایس ایل اوز کے علاوہ طلبہ کو Scratch، Python coding اور فری لانسنگ کی بنیادی پروگرامنگ بھی سکھائی جائیں گی۔
اسٹیم: مربوط پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے کے ذریعے طلبہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز، سائنس، انجینئرنگ اور ریاضی کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔ طلبہ ملٹی ہینڈ آن پراجیکٹس بنائیں گے اور وہ جدید ترین ایل ایم ایس کو سیکھنے میں مدد کے طور پر استعمال کریں گے۔
انٹرپرینیورشپ: یہ کورس پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ طلبہ میں کاروباری صلاحیت اور کاروباری احساس فروغ دینے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور نصاب تیار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے جاب دینے والے بن سکیں۔
وزیراعلیٰ نے جی بی میں کاشروٹ میں بیگم وقار النسا گورنمنٹ ہائی اسکول فار گرلز میں پہلی مارکیٹ پیلس کا بھی افتتاح کیا۔ اس ناول لیب میں طلبہ کے لیے روبوٹک کٹس، الیکٹرانک کٹس اور تھری ڈی پرنٹر ہیں۔ یہ طلبہ میں ٹیکنالوجی اور اختراع کے لیے رحجان پیدا کرے گا۔ آج پاکستان کی عوامی تعلیم میں ایک انقلاب شروع ہو گیا ہے۔
The post گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں میں اسٹیم اور انٹرپرینیورشپ کے پروگرامز کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2377313/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box